ایس ایچ او ہڈیارہ کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم

05 اگست 2015

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید انور نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر مقامی شہری عبدالرشید کی درخواست پر ایس ایچ او ہڈیارہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔