ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ:جنوبی افریقی تیراک کیمرون نے 50 میٹر بریسٹ سٹروک میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

05 اگست 2015

ماسکو (اے پی پی) جنوبی افریقی تیراک کیمرون وانڈر برگ نے سولہویں ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں 50 میٹر بریسٹ سٹروک ایونٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ وانڈر نے مقررہ فاصلہ تیز ترین وقت 26.62 سیکنڈز میں طے کر نہ صرف ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا بلکہ اپنا ہی سابقہ ورلڈ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔