جو لطف پاکستان میں ہے کسی ملک میں نہیں: عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی

05 اگست 2015

لاہور (کلچرل رپورٹر ) نامور گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ جب میں نے گلوکاری کا آغاز کیا تو مجھے اپنے گھر سے سب سے زیادہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کے نزدیک گلوکاری کو اچھا تصور نہیں کیا جاتا تھا اس لیے میں اپنے شہر میانوالی کو چھوڑ کر لاہور میں آگیا اور پھر داتا کی نگری نے مجھے وہ شہرت و عزت دی جس کا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں تصور کیا تھا ۔ میں نے دنیا بھر میں اپنی گائیکی کا مظاہرہ کیا مگر جو لطف گانے میں پاکستان میں آتا ہے وہ دنیا کے کسی ملک میں نہیں آیا ۔