فلم ’’ باغی کمانڈو‘‘ مکمل ہوگئی

05 اگست 2015

لاہور( کلچرل رپورٹر) ہدایت کار حنیف جوئیہ کی فلم ’’ باغی کمانڈو‘‘ مکمل ہوگئی ہے ۔ فلم کے پروڈیوسر سلمان علی ہیں ۔ رائٹر واجد زبیری ہیں ۔ کاسٹ میں سلمان ہاشمی ، دعا قریشی ، ببرک شاہ ، سخاوت ناز ، کرن نور ، لاشانہ ، مدھو ، اچھی خان ، راحیلہ آغا ، شفقت چیمہ شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم 14 اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔