پاکستان میں بھارتی فلموں کی غیر قانونی نمائش بند کی جائے : سہیل خان

05 اگست 2015

لاہور( کلچرل رپورٹر) معروف فلمساز سہیل خان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج آئے روز پاکستانی شہریوں کو شہید کر رہی ہے اور پاکستانی حکومت پر بھارتی فلم کو غیر قانونی این او سی جاری کر رہی ہے ۔ بھارتی فلموں کا این او سی بند کرکے کچھ تو احتجاج کیا جا سکتا ہے ۔ پاکستان کے سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی ہے ۔ اس کے باوجود سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر بھارتی فلموں کی نمائش بند کی جائے ۔