گلوکار اخلاق احمد کی 16 ویں برسی منائی گئی

05 اگست 2015

لاہور (کلچرل رپورٹر )گلوکار اخلاق احمد کی 16 ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی۔ اخلاق احمد 8 اگست 1946ء کو دہلی میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں کراچی منتقل ہو گئے ، 60کی دہائی میں کراچی کے سٹیج گروپ سے وابستہ ہوگئے تھے ۔86فلموں میں 117گیت گائے جن میں صرف ایک پنجابی گیت تھا اور باقی اردو گیت تھے۔ 57گیت سولو جبکہ 60دو گانے تھے‘ وہ کینسر میں مبتلا رہنے کے باعث جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔