تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
لاہور(وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لانگ مارچ کو روکنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ بیرسٹر ظفر اللہ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگست میں قوم یوم آزادی منا رہی ہے جبکہ عمران خان نے 14 اگست کو ہی لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ جس سے امن و اما ن کی صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کو روکنے اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔