چودھری برادران ہوس اقتدار میں مارے مارے پھر رہے ہیں: رانا ارشد
لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ چودھری برداران ہوس اقتدار میں مارے مارے پھر رہے ہیں چودھری برادران نے ڈکٹیٹر کے سائے تلے سیاسی پرورش پائی اب کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔ چودھری برادران کا دور اقرباً پروری اور لوٹ مار کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اسی دور میں عوامی وسائل کو بیدردی سے لوٹا گیا۔