فیصل آباد: زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 6 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ٹھیکری والا میں زیرتعمیر مکان جو اکیڈمی بھی تھا کی چھت گرنے سے 6 بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور اس کی چار بیٹیاں بھی شامل ہیں۔ دو جڑواں بھائی ٹیوشن پڑھنے آئے تھے۔ دو مزدور ملبے تلے آ کر زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے 73ج۔ب کے رہائشی ادریس کے زیرتعمیر مکان کی چھت گرنے کے باعث حمیداں بی بی، اس کی بیٹیاں 14سالہ ثنائ، 16سالہ شائستہ، 8 سالہ صبائ، 4 سالہ آمنہ جاں بحق ہو گئیں۔ ٹیوشن پڑھنے آئے دو جڑواں بھائی سات سالہ حماد اور سات سالہ بلال جاں بحق ہو گئے۔ زخمیوں میں دو مزدور افضل حسین اور جعفر حسین شامل ہیں۔ ریسکیو1122 نے دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی میت نکال کر ورثا کے حوالے کر دیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹھیکری والا میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون اور 6 بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔