ق لیگ کی انقلاب مارچ کیلئے کارکنوں کو ایک ہفتہ کا سامان ساتھ لانے کی ہدایت
لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ نے کارکنان کو انقلاب مارچ میں شرکت کرنے اور ایک ہفتہ کا راشن و دیگر ضروری سامان ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ق)کا لاہور ڈیوس روڈ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے ضلعی صدور اور سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ 10 اگست کو منہاج القرآن کے یوم شہدا میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے ہمراہ 7 دن کا راشن لے کر آئیں۔انہوں نے کہا کہ یوم شہدا کے روز انقلاب کا اعلان کیا جا سکتا ہے ۔
ہفتے کا سامان