گوجرانوالہ میں آزادی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ عائشہ ایوب نے جیت لیا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)آزادی تقریبات کے سلسلے میں جاری ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ عائشہ ایوب نے جیت لیاہے۔ ثناء نے دوسری اور مریم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اے ڈی سی صالحہ سعید نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ اے سی سٹی عتیق الرحمان، سپورٹس آفیسر ز محمد فیصل اور شوکت علی بھی موجود تھے۔ سپورٹس کمپلکس کمشنر آفس میں جاری ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں 12کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ فائنل مقابلے عائشہ ایوب اور ثناء کے درمیان ہوا جو عائشہ ایوب نے 3-0سے جیت لیا۔ تیسری پوزیشن کے لئے میچ میں مریم نے ظل ہما کو 3=1جیت لیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی صالحہ سعید نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔