فیفا انڈر 20 ویمن ورلڈکپ آج شروع ہوگا
مونٹریال(این این آئی) فیفا انڈر 20 ویمنز ورلڈکپ آج منگل سے کینیڈا میں شروع ہوگا۔ 24 اگست تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 16 ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے نبردآزما ہونگی ، ان ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں کینیڈا، فن لینڈ، گھانا اور شمالی کوریا گروپ بی میں برازیل، چین، جرمنی اور امریکا گروپ سی میں انگلینڈ جنوبی کوریا، میکسیکو اور نائیجیریا جبکہ گروپ ڈی میں کوسٹاریکا، فرانس، نیوزی لینڈ اور پیراگوئے شامل ہیں۔ امریکا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگا۔