قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل نمیبیا جائے گی
اسلام آباد+ لاہور (این این آئی+ نمائندہ سپورٹس)6رکنی قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل بدھ کو نمیبیا روانہ ہو گی۔ کھلاڑیوں میں علی بخاری، طیب اسلم ، عاصم خان اور اسرار احمد جبکہ آفیشلز میں گوگی علائوالدین کوچ جبکہ عامر نواز بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ملک امجد علی نون نے کہا کہ ورلڈ جونیئر سکواش کے کھلاڑیوں سے اچھی امیدیں ہیں۔ کوچ گوگی علاؤالدین باصلاحیت ہیں۔