شعیب اختر کا شوبز میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ، فلم کیلئے ملی نغمہ ریکارڈ کرایا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کرکٹ میں نام پیدا کرنے کے بعد شوبز میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا۔ شعیب اختر نے نئی فلم ’’سایہ اے خدائے ذوالجلال‘‘ کے لئے ملی گیت ریکارڈ کرایا۔ شعیب اختر جنہوں نے 1997ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کیرئر کا آغاز کیا تھا تقریباً 17 سال بعد شوبز کی دنیا میں ملی نغمے کے ذریعے اپنی انٹری کر رہے ہیں۔ شعیب اختر نے ہدایت کار سرمد صہبائی کی فلم ’’سایہ اے خدائے ذوالجلال‘‘ میں ملی نغمہ ریکارڈ کرایا۔