یوتھ اولمپکس کیلئے ہاکی ٹیم کا اعلان آج متوقع
لاہور (نمائندہ سپورٹس) یوتھ اولمپکس کے لئے انڈر 17 ہاکی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔ تربیتی کیمپ لاہور میں کیمپ کمانڈنٹ اولمپئن طاہر زمان کی زیرنگرانی جاری ہے۔ 12 اگست کو قومی ٹیم یوتھ اولمپکس کیلئے روانہ ہو جائیگی۔ 17 اگست کو ٹیم کا پہلا میچ میکسیکو کے ساتھ ہو گا۔