آئی سی اے کرکٹ لیگ آج دوبارہ شروع ہوگی
اسلام آباد(این این آئی)آئی سی اے کرکٹ لیگ آج منگل سے اسلام آباد کے مختلف گرائونڈز میں دوبارہ شروع ہوگی۔ اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق آئی سی اے کرکٹ لیگ کو رمضان المبارک کی وجہ سے ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دیا گیا تھا۔