انگلینڈ ٹیسٹ میچز میں بھارت کا بدترین ریکارڈ
لندن(اے پی پی)بھارت کی کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں اس کی سرزمین پر ماضی کا ریکارڈ مایوس کن رہا۔ بھارتی 55 ٹیسٹوں میں سے صرف 6 میں فتوحات حاصل کر سکے جبکہ انگلش ٹیم 28 میں فتح یاب رہی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 1932ء سے اب تک 110 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں۔