آل پنجاب جشن آزادی دنگل 15 اگست کو حافظ آباد میں ہو گا
حافظ آباد(نمائندہ نوا ئے وقت)21واں آل پنجاب جشن آزادی دنگل15اگست بروز جمعہ کو میونسپل سٹیڈیم میں ہو گا۔دنگل کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے دنگل کو بھرپور انداز میں منعقد کرنے کیلئے مشاورت کی گئی۔مذکورہ دنگل میں پنجاب بھر سے نامور پہلوان حصہ لیں گے۔فائنل دنگل کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کو آرڈ نیشن آفیسر محمد عثمان اور دیگر ضلعی افسران ہوں گے جبکہ فائنل دنگل میں ریفری کے فرائض رستم پاکستان عثمان مجید عرف بلو پہلوان سرانجام دیں گے۔ جشن آزادی دنگل کو کامیاب بنانے کیلئے شائقین کیلئے انٹری فری ہو گی۔