اداکارہ نادرا کی 19ویں برسی کل منائی جائیگی
لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم انڈسڑی کی نامور اداکار ہ نادرا کی 19ویں برسی کل بدھ کو منائی جائے گی ۔اداکارہ نادرا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1986ء سے اپنی پہلی پنجابی فلم ’’آخری جنگ ‘‘سے کیا جو ان کے لئے سنگ میل ثابت ہوئی جس کے بعد وہ مسلسل فلموںمیں جلوہ گر ہو کر اپنی خوبصور ت اداکاری کے جوہر دکھاتی رہیں۔ انہوںنے بے شمار پنجابی اوراردو فلموں میں اداکار ی کی ۔ اداکارہ نادرا کو 6اگست 1995ء کو نامعلوم افراد نے گلبرگ کے علاقہ میں گولیا ں مار کر قتل کردیا تھا ۔