’’جولائی میں 7 لوگ بازیاب ہوئے‘‘ لاپتہ افراد کمشن نے رپورٹ جاری کر دی
اسلام آباد ( آئی این پی ) لاپتہ افراد کے لئے قائم انکوائری کمیشن نے جولائی 2014کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ جولائی کے دوران سات افراد کو بازیاب کرایا گیا ‘انکوائری کمیشن کے پاس زیر التواء کیسز کی تعداد ایک ہزار 423 رہ گئی ہے۔ پیر کو وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے جولائی دوہزار چودہ کی رپورٹ جاری کی ۔بازیاب کرائے جانے والوں میں عبدالجلیل ، عطاء الرحمان، کلیم احمد، یاسین، نور حیات، محمد لقمان اور سیف اللہ شامل ہیں۔
لاپتہ افراد کمیشن