اقلیتوں سے زیادتی‘ سندھ اور پنجاب کو ایوان کی تشویش سے آگاہ کیا جائے‘ سپیکر کی ہدایت
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ہدایت کی کہ وفاقی وزیر برجیس طاہر حکومت پنجاب اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ حکومت سندھ کو اقلیتوں سے زیادتی کے معاملات میں ایوان کی تشویش کے بارے میں آگاہ کریں۔ اس سے قبل رکن قومی اسمبلی لال چند پروانی نے نکتہ اعتراض پر عمر کوٹ میں ہندو اقلیت سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں کے قتل کے واقعہ کے بارے میں بات کی جبکہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ گوجرانوالہ میں اقلیتی برادری کے گھروں کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کے بارے میں بات کی۔