گورنمنٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کی تربیت کا سلسلہ آج سے شروع ہو گا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر حج لاہور سعید احمد ملک نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے 25شہروں سے گورنمنٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین کو مناسک حج کی تربیت دینے کاسلسلہ آج شروع ہو رہا ہے ‘حاجی کیمپ لاہور میںتربیتی پروگرام 18سے22 اگست تک منعقد ہوںگے - عازمین کو مناسک حج او رانتظامی امور کی تربیت دینے کے لئے وزارت مذہبی امور کی طرف سے طبع کروائے جانے وا لے کتابچے بھی اس موقع پر تقسیم کئے جائیں گے -لاہور سے پہلی فلائٹ 28اگست کو روانہ ہو گی-گورنمنٹ سکیم کے عازمین حج کے پا سپور ٹ پر ویز ے لگانے کا کام شر وع ہو گیا ہے ‘ انہیں فلائٹ شیڈول بھی جلد ہی ارسال کر دیا جائے گا-