رائے ونڈ: پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ وصولی‘ مویشیوں کے بیوپاری سراپا احتجاج
را ئے ونڈ (نامہ نگار)رائے ونڈ اور گردونواح کے درجنوں مویشی بیوپاریوں نے بکر منڈی شاہ پور کانجراں میں ہونے والی لوٹ مار پر شدید احتجاج کیا ہے۔ محمد عبداللہ، غلام مصطفی، ابوبکر، محمد عثمان، حیدر علی اور غلام مرتضیٰ وغیرہ نے بتایا کہ بکر منڈی میں بیوپاریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ پارکنگ کے نام پر 500روپے سے 1000روپے فی ٹرک تک جگا فیس لی جارہی ہے۔