گھریلو جھگڑے پر کسی کے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا

فیروزوالہ (نامہ نگار) گھریلو جھگڑے پر زمیندار نے اپنے بیٹے کی مدد سے کسی کے وار کرکے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔ ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ قصبہ کوٹ محمود میں زمیندار نعمت عرف نیامت اپنے بیٹے عبدالرزاق کے ہمراہ کھیت میں کام کر رہا تھا۔ اس کی دوسری بیوی مافیا بی بی کھانا لے کر اسے دینے کھیت میں آئی جہاں پر دونوں میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر نعمت نے پہلی بیوی کے بیٹے عبدالرزاق کی مدد سے کسی کے وار کرکے دوسری بیوی مافیا کو ہلاک کر دیا۔