ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود سابق ڈائریکٹر لیگل متروکہ وقف املاک بورڈ برطانیہ پہنچ گیا
لاہور(خصوصی نامہ نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق ڈائریکٹر لیگل ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود خاموشی سے برطانیہ پہنچ گیا ، سابق ڈائریکٹر لیگل سے ڈی ایچ اے اسلام آباد و لاہور اور ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں بورڈ کی اراضی میں مبینہ گھپلوں کے حوالے سے محکمانہ کارروائی جاری تھی۔