سرائے مغل: سینکڑوں نوجوانوں کا اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، جہاد کیلئے حکومت سے اجازت مانگ لی
سرائے مغل (نامہ نگار) علاقے بھر کے ایک سو نوجوانوں نے اسرائیل کے خلاف جہاد کرنے کیلئے حکومت سے اجازت مانگ لی۔ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے جہاد ہر مسلمان پر فرض ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک سو کے قریب نوجوان احمد جمال، ندیم احمد اور نبیل احمد کی قیادت میں نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب کے دفتر آئے نوجوانوں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔