پنجاب حکومت کے 5 افسروں کے تقرر وتبادلے
لاہور ( سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے 5افسروں کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ او ایس ڈی وسیم مختار چودھری کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دی گئیں ان کو منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لگایا گیا ہے وسیم مختار چودھری کو صاف پانی پراجیکٹ کے کام کی رفتار تسلی بخش نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری ہاو¿سنگ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ بابر رحمان اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور عبدالطیف سیکشن آفیسر محکمہ صحت کو ٹرانسفر کرکے ان کی خدمات ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سپرد کر دی گئیں۔ واصف بشیر کھوکھر اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ لگایا گیا ہے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف کی دو روز کیلئے رخصت منظور کر لی گئی۔