عید اور ٹی وی چینلز
شاذیہ سعید
ٹی وی چینلز اور عید کے پروگرامز
’’عید آئی خوشیاں لائی‘‘۔۔۔ جب بھی عید آتی ہے اپنے سنگ بہت سی خوشیاں سمیٹ لاتی ہے۔ ہم میں سے بہت سے افراد ایسے ہیں جو عید کے روز نک سک سے تیار ہو کر اپنے عزیز و احباب سے ملنے پہنچ جاتے ہیں جبکہ بعض افراد کے لئے عید کا دن چھٹی کا دن ہوتا ہے اور وہ ا س چھٹی سے خوب انصاف کرتے ہیں۔ اب چھٹی بیکار بیٹھ کر تو گذاری نہیں جا سکتی اسی لئے عید کے ایام میں چھٹی سے لطف اندوز ہونے والوں کے لئے مختلف چینلز عید کے سپیشل پرگرامز کا اہتمام کرتے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس برس بھی وقت ٹی وی اور پی ٹی اس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں تھے بلکہ اپنی رنگا رنگ تقاریب اور پروگرامز سے اپنے ناظرین کے دل جیت لئے۔
وقت ٹی وی کی بات کریں تو اس عید پر بھی ہونٹوں پرمسکان بکھیرتے پروگرامز کو ناظرین تک پہنچایا گیا۔ وقت ٹی وی پر چلنے والے پروگرامز کی تفصیل کچھ یوں ہے:عید کے پہلے روز ’’سلام پاکستان‘‘ سے پروگرامز کا آغاز ہوا جسکی میزبان ثناء امجد تھیں اور امجد صابری مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر ستاروں نے بھی انکا ساتھ دیا۔ عید کا دوسرا دن ایاز خان اور عبدالغفار آغا نے تھیلیسمیا کا شکار بچوں کے ساتھ بسر کیا جبکہ تیسرے روز سلام پاکستان کی ٹیم جا پہنچی جیل تاکہ قیدیوں کے ساتھ عید کے مزے لوٹے جا سکیں۔عید کے پہلے روز خصوصی مشاعرے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز ’’اسائنمنٹ‘‘ میں عید کے حوالے سے خصوصی پرگرامز پیش کئے گئے جبکہ فریحہ ادریس نے بھی عید کے تینوں روز اپنی جگہ بنائے رکھی، عید منانے فریحہ جا پہنچی سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کے پاس بکہ دوسرے دن وہ مصروف رہیں سیاستدانوں کی چلبلی باتوں میں۔پروگرام’’ان دیپتھ‘‘ کی میزبان نادیہ مرزا کے تینوں روز گزرے یوتھ پارلیمنٹ کے ساتھ جبکہ میزبان قاسم رضا بھی عید کے تینوں روز پاکستان کو اپنے پروگرامز کے ذریعے جگائے رکھا انہوں نے نومسلم راک سٹار مسلم بلال کے ساتھ تو عید منائی ہی لیکن دوسرے دن قاسم رضا سپیشل بچوں کے پاس بھی جا پہنچے اور ان کے ہونٹوں پر ہنسی کی جھنکار بکھیر دی۔ان کے علاوہ ’’لب آزاد‘‘ اور ’’گیم بیٹ‘‘ جیسے پروگرامز بھی پیش کئے گئے۔
پاکستان ٹیلی ویژن نے ہمیشہ اپنے ناظرین کی آراء اور خوشیوں کو مقدم جانا ہے عید سعید کی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہوئے بہت خونصورت دلکش پروگراموں کا گلدستہ تیار کیا جسے عید ایثار کی ٹرانسمشن میں پی ٹی وی ہوم، نیوز اینڈ کرنٹ افیئرزکے ذریعے نشر کیا گیا۔پاکستان ٹیلی ویژن نے اس سال عید سعید یعنی عید الفطر کے موقع پر اپنی ٹرانسمشن عید ایثار کے موضوع سے نشر کرنے کا اہتمام کیا، یہ ٹرانسمشن تین روز تک جاری رہی۔ پاکستان ٹیلی ویژن اسلام آباد پی ٹی وی ہوم ایچ 9 نشریات کیلئے ماسٹر کنٹرول روم رہا۔ پی ٹی وی کے باقی مراکز اپنے پروگرامز کی نشریات کیلئے باری باری اس ٹرانسمشن کا حصہ بنتے رہے۔عید کے پروگراموں کی تیاریوں سے پہلے لوکل انتظامیہ جن میں جنرل مینجر ذوالفقار احمد اور ایگزیکٹو پروگرام مینجر بشارت خان نے متعلقہ پروڈیوسر ز سے الگ الگ میٹنگ لی اور باور کروایا کہ عید سعید کے موقع پر ناظرین کی خوشیوں میں معیاری پروڈکشن سے ہی اضافہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا ہماری طرف سے تمام ممکنہ سہولیات میسر ہوں گیں آپ سکرین میں رنگ بھرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ پی ٹی وی لاہورمرکز نے جن پروگراموں کو عید ایثار ٹرانسمشن کیلئے ریکارڈ کیا ہے ان کی تفصیل کچھ یوں ہے: عید سعید کے موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز نے ساون عید کے ٹائیٹل سے موسیقی کا ایک رنگا رنگ پروگرا م پیش کیا گیا ۔پروگرام میں جن گلو کاروں نے پرفارم کیا ان میں فریحہ پرویز ، عارف لوہار، حمیرہ ارشد ، ندیم عباس ، ملکو، نعمان جاوید ، جل گروپ، راگا بوائز، شاہدہ منی ، شبنم مجید، رامیہ اینڈ پریسہ اور احمد بٹ کے نام شامل ہیں جبکہ ڈانس پرفارمنس میں خوشبو، ارباز، ثوبیہ خان ، شین ، زندگی ، سہیل سمیر ، مریم علی حسن، ریشم ، نور، ولی کے نام شامل ہیں۔ پروگرام کو دلکش اور خوبصورت بنا نے میں مزاحیہ خاکوں کو بھی شامل کیا گیا ۔ Linking Scriptفوزیہ بھٹی کا ہے پروگرام کا خوبصورت سیٹ ڈیزائن کرنے کیلئے اعظم ملک نے خدمات دیں اور لائٹ ڈائیریکٹر کے فرائض سہیل شیخ نے نبھائے۔ پروگرام کے میزبان ارباز خان اور سندس جمیل ہیں۔ پروگرام کے کو و پروڈیوسر ڈاکٹر فواد بیگ اور اسسٹنٹ پروڈیوسر حکیم اقبال جبکہ ہدایات و پیشکش محسن جعفر کی ہیں ۔ پی ٹی وی لاہور مرکز نے سپیشل چاند رات شو آئو منائیں چاند رات کے ٹائیٹل سے نشر کیا گیا، اس پروگرام میں ملک کے نامور گلو کار پرفارم کیا۔ پروگرام کے میزبان میکال ذوالفقار اور جگن کاظم تھے جبکہ پروڈیوسر بشارت خان محسن جعفر تھے۔عید الفطر کے موقع پر پی ٹی وی نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہوئے عید بھلیاں کے ٹائیٹل سے پانچ منٹ دورانیے کے پانچ مزاحیہ خاکے پیش کئے جنہیں ڈاکٹر عطا اللہ عالی نے تحریر کیا اور ہدایات فرقان مجید کی ہیں جبکہ پرفارمنس میں اشرف خان ، امانت چن، مائرہ خان ، آ غاعباس ، صدف بھٹی رضیہ ملک اور دلشاد کے نام شامل ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن نے خصوصی افرادکیلئے’’ پروگرام ہم سب ساتھ ہیں‘‘ کے موضوع سے ریکارڈ کیا ہے۔ پروگرام کے میزبان ڈاکٹر خالد جمیل ، سہانا خان ہیں۔شعبہ حالات حاضرہ پی ٹی وی سنٹر لاہور سے عید کے رنگا رنگ پروگرامز پیش کئے گئے ۔ اس سلسلے میں ایک حالیہ کاوش خصوصی عید پروگرام عید کاریاں تھا۔ پروگرام کی میزبان ریڈیو براڈ کاسٹر RJ صوفی اور عون سرور تھے جبکہ پروگرام میں فلم سٹار میرا، معروف گلوکار ہ فریحہ پرویز ، نعمان جاوید ووکلسٹ ہارون ، پاکستان سپر سٹار شہرت یافتہ اعزاز سہیل شامل تھے۔ مشہور فوٹو گرافر محسن خاور ، ماڈل سدرہ عمران اور نیوٹرشنسٹ ڈاکٹر فرزین ملک بھی پروگرام میں تھیں ۔ پروگرام کی سسٹنٹ پروڈیورسز مشاء عمر اور کائنات بابر تھیں ایگزیکٹو پروڈیوسر امجد شاہین جبکہ یہ پیشکش عمر خان اور عارف یونس کی تھی۔پی ٹی وی شعبہ حالات حاضرہ لاہور کے پروڈیوسر چوہدری ریاض مسعود نے پروگرام سب کی عید ہماری عید کے ٹائیٹل سے ریکارڈ کیا اور پی ٹی وی نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات جن میں چوہدری سرو ر گورنر پنجاب ، عطاء الحق قاسمی، امجد اسلام امجد ، اوریا مقبول جان ، حمزہ شہباز ، خواجہ سعد رفیق ، بر جیس طاہر ، شوکت علی ، سید سلمان گیلانی سے عید کی مصروفیات پر بات چیت کو بھی شامل کیا گیا۔