مکرمی! سائنسی ایجادات وترقی نے اس وسیع و عریض دنیا کو ایک گلوبل ویلج میں تبدیل کر دیا ہے۔ خصوصاً موبائل اور انٹر نیٹ کی سہولت نے ہماری زندگیوں میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ارب سے بھی زائد افراد اپنا پیغام بغیر کسی رکاوٹ کے لمحے بھر میں ایک دوسرے کو پہنچا سکتے ہیں۔ ان آسائشوں نے ہماری زندگی میں بہت آسانیاں پیدا کی ہیں لیکن ان کا بے جا استعمال کسی آزمائش سے کم نہیں موبائل اور انٹرنیٹ کے مثبت پہلو کے ساتھ ساتھ منفی پہلو بھی موجود ہیں اور افسوسناک امر یہ ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ کا منفی استعمال ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر تیار کی گئی رپورٹ میں روانں سال 2014ء کے اختتام تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد تین ارب تک پہنچ جانے کا بتایا گیا ہے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین میں سے تین چوتھائی کا تعلق دنیا کے ترقی یافتہ ممالک جبکہ دو تہائی کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے۔ … آج کے جدید دور میں نوجوان کو کتب بینی کا شوق نہیں وہ ہر وقت فیس بک‘ ٹویٹر وغیرہ پر مصروف رہتے ہیں سوشل میڈیا کا غلط استعمال ایک ایس رجحان کو جنم دے رہا ہے جو معاشرے کو مزید تنزلی کی طرف لے جا سکتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جدید دور میں موجود تمام آسائشوں کا مثبت استعمال کیا جائے تاکہ یہ آسائشیں ہمارے لئے کسی آزمائش کا باعث نہ بنیں۔ (ثنا اکرام گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونامنڈی لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024