: راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صدر بیرونی کے قتل اور ضرر کے مقدمہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک نور خان کی معزز عدالت نے ملزم ساجد حسین کو مجموعی طور پر سزائے موت، 2 سال قید،5 لاکھ روپے ہرجانہ اور 50 ہزار روپے ضمان کی سزا سنادی پولیس کے مطابق مجرم نے سابقہ رنجش پر فائرنگ کر کے یونس کو قتل جبکہ حق نواز کو زخمی کر دیا تھامجرم کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 5 لاکھ ہرجانہ،ضرر کے جرم میں2 سال قید اور 50 ہزار ضمان کی سزا سنائی گئی واقعہ کا مقدمہ اگست 2023ء تھانہ صدر پیرونی میں درج کیا گیا تھا پولیس ترجمان کے مطابق ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی مجرم کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی
قتل کے مجرم کو سزائے موت ، 2 سال قید،5 لاکھ روپے ہرجانہ
Apr 05, 2025