اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ایس ایس پی انو سٹی گیشن محمد عثمان طا رق بٹ نے ایس پی سٹی کے ہمرا ہ مساجد کا دورہ کیااور سیکور ٹی انتظاما ت کا جا ئز ہ لیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، ایس ایس پی انو سٹی گیشن نے ڈیوٹی پوائنٹس پر فرائض منصبی کی ادائیگی پرمامور پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور بہترین فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں،اسلام آباد پولیس کے افسران ہمہ وقت شہریوں کی جان مال کی حفاظت کے لئے مصروف عمل ہیں، وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایس ایس پی انو سٹی گیشن کا ایس پی سٹی کے ہمرا ہ مساجد کا دورہ
Apr 05, 2025