قائدعوام نے پاکستان کی خوشحالی کی بنیادرکھی،عبدالرزاق مرزا

Apr 05, 2025

گوجر خان ( نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مرحوم عبدالرحمان مرزا کے برادر ‘ترجمان لجپال بھٹو خاندان عبدالرزاق مرزا‘ محمد بلال مرزا‘ احمد حبیب مرزا‘ محمد علی مرزا‘ عبداللہ شریف‘ ابوبکر عتیق مرزا‘ محمد میلاد شریف اور اکبر بادشاہ نے فخر ایشیاء ذوالفقازعلی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پرکہا ہے کہ جمہوریت‘پاکستان اور عوام کی مسلسل خدمات نے قائدعوام کو لوگوںکے دلوں میں زندہ رکھا  ،انشاء اللہ صبح قیامت تک چیئرمین پیپلز پارٹی کا نام جاویداں رہے گا مشترکہ بیان میں رہنماوں کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نے ملک وقوم کو ترقی کی شاہراہ پہ ڈالا آج کی خوشحالی چیئرمین پیپلز پارٹی کے مرہون منت ہے۔: عبدالرزاق مرزانے کہاہے کہ چاراپریل1979 تاریخ کاوہ سیاہ ترین دن ہے جس روز ذوالفقار علی بھٹوکو ناکردہ جرم کی پاداش میں تختہ دار پر لٹکا یا۔بلال مرزا‘ احمد حبیب مرزا اورمحمد علی مرزا  نے بتایا کہ بھٹو شہید نے ملک کو1973کا متفقہ آئین دیا ، 1972 میں زرعی اصلاحات کیں جس سے جہاں زرعی شعبے میں بہتری آئی۔ابوبکر عتیق مرزا‘ محمد میلاد شریف اور اکبر بادشاہ کا کہنا تھا کہا کہ قوم اور ملک کی خوش بختی ہے کہ اسے جوان سالہ قیادت چیرمین پی پی بلاول بھٹو کی صورت میں میسر ہے انشاء اللہ بھٹوز خاندان کل کی طرح آج بھی قومی خدمات میں پیش پیش ہوگا ۔

مزیدخبریں