اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینٹرل سیکرٹریٹ پیپلز پارٹی اسلام آباد میں پہلے منتخب جمہوری وزیراعظم زوالفقار علی بھٹو شہید کے یوم شہادت پر قرآن خوانی و دعائیہ تقریب ہوئی ،انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ زوالفقار علی بھٹو شہید کو قومی عوامی جمہوری خدمات پر قائد عوام کا خطاب ملا ،زوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا ،قائد عوام نے عوام میں سیاسی شعور بیدار کیا ،زوالفقار علی بھٹو شہید آج بھی گڑھی خدا بخش سے کروڑوں دلوں میں زندہ ہیں،چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وطن کی ترقی عوامی خوشحالی کیلئے کوششیں جاری رہیں گی،صدر مملکت آصف علی زرداری کی سرپرستی میں جمہوری پارلیمانی نظام تسلسل قائم ہے ،دعائیہ تقریب میں پارٹی راہنماؤں راجہ عمران اشرف ایم پی سے نرگس فیض ملک اسد پرویز راجہ شکیل بابر منہاس راجہ شفیق افتخار شہزادہ سردار نجم۔ شاہین ڈار سکندر ممتاز محمد علی شاہ کے علاؤہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی زوالفقار علی بھٹو شہید کی آئینی قومی عوامی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا قائد عوام کی افکار پر پابند اور کاربند رہنے کا عہد کیا گیا شہید وزیراعظم کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی صدر مملکت آصف علی زرداری کی مکمل صحتیابی کیلئے بھی دعا کی گئی۔
پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر دعائیہ تقریب
Apr 05, 2025