معاشی بحران کا حل حقیقی عوامی نمائندوں کے ذریعے ممکن ہے:بیرسٹر سیف

Apr 05, 2025

پشاور(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپی کے کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی بحران کا واحد حل شفاف قیادت اور حقیقی عوامی نمائندوں کے ذریعے ممکن ہے۔وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پرانہوں نے کہا کہ جو شخص قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کر رہا تھا آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے جبکہ 40 روپے فی یونٹ بجلی دینے والے حکمران عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا عوام کو صرف 7 روپے کے ریلیف کا جھانسا دیا جا رہا ہے‘ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں حالیہ دنوں مزید 7 فیصد کمی ہوئی، اس کمی کا کوئی فائدہ پاکستانی عوام کو نہیں پہنچایا جا رہا۔ بین الاقوامی قیمتوں کو مدِنظر رکھا جائے تو پاکستان میں پٹرول کی فی لٹر قیمت 100 روپے سے بھی کم ہونی چاہیے۔عوام کو جعلی ریلیف کے بجائے اصل اور مؤثر ریلیف فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں