لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار بھٹو کی برسی پر جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے لاڑکانہ جلسہ عام میں جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب اپنے بابا (مرتضیٰ بھٹو) کے ساتھ گڑھی خدا بخش بھٹو جاتا تھا اس زمانے میں اس جگہ فقیروں کے مزارات ہوا کرتے تھے، آج شہداء کے مزار پر پارٹی پر قابض لوگوں نے محل بنایا ہوا ہے، کیا یہ محل غریبوں کے لیے بنے؟۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کوئی بادشاہ یا شہنشاہ نہیں عوام کے خادم تھے، میرے والد بھی عوام کے نوکر تھے، میں بھی عوام کا نوکر ہوں، آج بھی شرم کی بات ہے کہ ہندو برادری نقل مکانی کر رہی ہے، ہند اور سندھ کے لیے دریا مقدس ہے، سندھ کو کربلا بنا کر پانی کے گھونٹ کے لیے پریشان کیا جا رہا ہے، ہم زرداری بابا‘ چالیس چوروں کے سامنے لہر بن کر کھڑے ہیں۔
شہداء کے مزار پر پارٹی پر قابض لوگوں نے محل بنا رکھا: بھٹو جونیئر
Apr 05, 2025