لاہور(سپوٹس رپورٹر) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرزکے وارم اپ میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم تھائی لینڈ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 28.2 اوورز میں 78 رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔ پھنیٹہ مایا 26 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔نشرہ سندھو نے 11 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ڈیانا بیگ اوررامین شمیم نے دو‘دو ‘سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین واپس بھجوایا ۔پاکستان نے ہدف18.5 اوورز میں 79 رنز بنا کر میچ جیت لیا ۔پاکستانی اوپننگ جوڑی گل فیروزہ نے 28 جبکہ شوال ذوالفقار نے 16 رنز بنائے ۔عالیہ ریاض اور سدرہ امین نے 14‘ رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔منیبہ علی ایک رن بنا سکیں۔
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز‘پاکستان نے تھائی لینڈ کو وارم اپ میچ ہرا دیا
Apr 05, 2025