ساہیوال: حضرت محمد پناہ کمیر  عرس میں 100 دکانیںجل گئیں

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت )دربار حضرت محمد پناہ کمیر کے باہر شارٹ سرکٹ کے باعث عارضی دکانوں میں آتشزدگی100سے زائد دکانیں وسٹالز آگ کی لپیٹ میںآنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔ ریسکیو 1122کے فائر بریگیڈ عملہ نے آگ بجھانے اورشہریوں کو محفوظ کرنے میں مدد کی۔حضرت محمد پناہ کمیر کے عرس کی تقریبات ہونے کے بعد سحری کے وقت اچانک عارضی دکانوں وسٹالز آگ ریسکیو1122کے عملہ نے ڈیڑھ گھنٹہ بعد پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔تھانہ کمیر پولیس ار شہریوں نے سٹالز کا سامان محفوظ کرنے اور شہریوں کو محفوظ کرنے میں بھرپور امداد کی۔ 13سالہ نعمان آگ سے معمولی جھلس کر زخمی ہوا۔

اُردو کیا ہے؟

محمد نوید اسلام  اُردو زبان کی کہانی اسلامی ثقافت کے ایک بے حد درخشاں باب کی ترجمانی ہے۔ اسلامی فتوحات اور مفتوحہ ممالک ...