وزیر صحت پنجاب بزرگ شہریوں کی آسانی کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے ویکسینیشن سنٹرپی کے ایل آئی کا دورہ
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد بزرگ شہریوں کی آسانی کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے ویکسینیشن سنٹرپی کے ایل آئی پہنچ گئیں۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سارہ اسلم،سی ای او پی کے ایل آئی، ڈائریکٹر پی کے ایل آئی ڈاکٹر تزئین ضیا، ڈپٹی سیکرٹری رافعہ حیدر اور احمرسمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے ویکسینشن سنٹرپی کے ایل آئی بیدیاں روڈ کے دورہ کے دوران بزرگ شہریوں کے ویکسینیشن عمل اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سارہ اسلم نے وزیر صحت کو ویکسینیشن سنٹر پی کے ایل آئی میں انتظامات بارے بریفنگ دی۔وزیر صحت نے ویکسینیشن سنٹرپی کے ایل آئی پرویکسین لگوانے والے بزرگ شہریوں سے بات چیت کی اور انتظامات بارے تاثرات لئے۔ویکسینیشن کروانے والے بزرگ شہریوں نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدسے انتظامات بارے اظہاراطمینان کیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے ویکسینیشن سنٹرمیں سکریننگ روم اورریسٹ ایریاکے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بیدیاں روڈ سے ملحقہ آبادی کے ہزاروں بزرگ شہریوں کی سہولت کی خاطرویکسینیشن سنٹرپی کے ایل آئی قائم کیاگیاہے۔ابھی تک 100سے زائدبزرگ شہری کوروناویکسین لگواچکے ہیں۔ویکسینیشن سنٹرپی کے ایل آئی پر تربیت یافتہ عملہ بزرگ شہریوں کی رہنمائی کررہاہے اوربزرگ شہری اپنی پہلی اور دوسری ڈوزلگوانے ویکسینیشن سنٹرپی کے ایل آئی آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہپنجاب کے دیگرشہروں میں بھی ویکسینیشن سنٹرزکی تعدادبڑھائی جارہی ہے۔پی کے ایل آئی ویکسینیشن سنٹرپر مناسب انتظامات پر سیکرٹری صحت سارہ اسلم کو شاباش دیتی ہوں۔ویکسینیشن بارے مزیدمعلومات حاصل کرنے کیلئے عوام 1033پر رابطہ کرسکتے ہیں.