تحریک انصاف حکومت مافیاز کی سرپرستی کررہی ہے:خرم دستگیر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنا معیشت پر خود کش حملہ ہے تحریک انصاف حکومت مافیاز کی سرپرستی کررہی ہے حکومتی ناکامی کے باعث عوام مہنگے داموں آٹا، چینی اور دیگر اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبور ہیں تحریک انصاف حکومت معیشت کی بحالی اور مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اقتدار پر قابض ٹولاتبدیلی کے نام پر مہنگائی کا سونامی لیکر آیا پاکستان کے غیور عوام مزید مہنگائی اور بیروزگاری کے متحمل نہیں ہوسکتے پاکستان کی غیور عوام جھوٹے وعدے کرنیوالے انصافی ٹولے کو کسی صورت بھاگنے نہیں دینگے موجودہ کٹھ پتلی حکومت کے کردار کو کسی صورت بھی جمہوری قرار نہیں دیا جاسکتا ۔