ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو مضبوط بنایا: چوہدری اعجاز سماں
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر پاکستان کو مضبوط اور محفوظ ملک بنایا شہید ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کے عظیم لیڈر تھے ان کا جوڈیشل مرڈر کرکے انھیں پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی سزا دی گئی تھی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر و ضلعی انچارج گوجرانوالہ چوہدری اعجاز سماں جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 42 ویں برسی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا اہتمام پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی سیکرٹری اطلاعات ممتاز چوہدری نے شاہین آباد میں اپنی رہائشگاہ پر کیا انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں پاکستان اور پاکستان کے عوام کو خوشحال بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جبکہ موجودہ عوام دشمن حکمرانوں نے ملک اور عوام کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ۔