فلم انڈسٹری کے معاملات چلانے کیلئے سینئر ز پر مشتمل بااختیار کونسل تشکیل دی جائے ؛ریشم
لاہور(یواین پی)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی کیلئے روایتی اسکرپٹ کی بجائے اب نئے موضوعات تلاش کرنا ہوںگے ، فلم انڈسٹری کے معاملات چلانے کیلئے سینئر ز پر مشتمل ایک بااختیار کونسل تشکیل دی جائے۔ اور اسکے پاس وسائل بھی ہونے چاہئیں ۔ ہمیں صرف معاشرے میں پھیلی برائیو ں کو ہی نہیں دکھانا چاہیے بلکہ اس میں توازن قائم کیا جائے اور معاشرے کے اچھے پہلوئوں کو بھی اجاگر کیا جائے ۔