لوگوں کی مدد کر کے اﷲ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے: ایس ایچ او رانا اسلم
شیدانی شریف ( نمائندہ خصوصی)مصیبت کی اس گھڑی میں اللہ کے بندوں کی مدد کرنا اصل انسانی خدمت ہے مشکل وقت میں قوم کا ساتھ دیکر اللہ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے دیہاڑی دار طبقہ لاک ڈاؤن سے بھوک افلاس سے دوچار ہے۔ ان باتوں کا اظہار SHO تھانہ پکالاڑاں رانا محمد اسلم نے اپنے علاقہ میں بیواؤں مزدوروں کو راشن تقسیم کے دوران کیا ۔