موبائل چور کو جیل بھجوانے کا حکم
ملتان (سپیشل رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے موبائل فون چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بستی ملوک کے مطابق ملزم خالد کے خلاف پولیس نے یکم اپریل کو مقدمہ درج کیا۔