میرپورخاص: خالی ہاتھ شہریوں کے گھروں میں فاقے
میرپورخاص (رپورٹ فرحان علی ) ملک بھر کے دیگر حصوں کی طرح میرپورخاص شہر اور اس کے گرد نواح میں بھی حکومتی لاک ڈائون اور کرونا کے پھیلائوں سے بچائو کے لیے آج دسوے روز بھی کاروباری مراکز سمیت ٹریفک معطل رہی اور شہر کے تمام پیٹرول پمپ شام پانچ بجتے ہی قانوں نافذ کرنے والے اداراں کی طرف سے بند کرا دئیے گئے جبکہ ڈویژن بھرمیں کاروباری مراکز بند ہونے سبب لوگوں کے گھر میں زبردست فاقہ کشی شروع ہوگئی ہے اس موقع یوسی تین میں نام نہ ظاہر کرنے کی شرائط پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ محنت مزدوری کرکے اپنے بچووں کی کفالت کررہے تھے اچانک وائرس کی وبا پر حکومت سندھ کی جانب سے لاک ڈائون لگا دیا اور وہ گھروں تک محصور ہوکر رہے گئے اب نہ اُنکے پاس کیش رقم اتنی ہے کہ وہ ماہانہ بیتھ کر گزر بسر کر سکیں اور نہ اتنا راشن ہے کے وہ اپنے معصوم بچووںکا تین وقت پیٹ بھر سکے وہ سب گھر کے افراد گھروں میں قید ہوکر رہے گئے اور وہ کسی بھی شخصیات سے راشن مانگنا شرم محسوس کرتے ہیں اُن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی طرف سے راشن مل جائے تو ہم بہ آسانی لاک ڈائون گزار سکتے ہیں واضح رہے ڈیژن میرپورخاص میں کئی لوگ سفید پوشوں کے گھروں میں غذائی قلت کا سامنا ہو چکا ہے لہذا حکومت سند ھ غریبوں کے لیے میرپورخاص کی یوسی نمبر تین اور دیگر یوسیز سمیت ڈویژن بھر میں امدادی راشن کا انتظامات کر کے میرٹ اور بغیرفوٹو ششن کے غریب عوام تقسیم کرائے دیگر بصورت بھوک سے بلبلاتی عوام لاک ڈائون توڑ کر بچوں کے پیٹ کی آگ بجھانے سڑکوں پر نکل سکتی ہے ۔