لاڑکانہ پولیس نے 8اشتہاری ملزمان دھرلیے اسلحہ برآمد
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے روپوش و مطلوب 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے قتل مقدمے میں مطلوب ملزم مختیار نوحانی پسٹل اور گولیوں سمیت، ولید پولیس نے روپوش ملزم سکندر کنبھر کو، ائیرپورٹ پولیس نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ ملزمان ظہیر، طالب، غفار سدہیر اور امیر بخش کو گرفتار کرکے 188 تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، باقرانی پولیس نے لاک ڈا?ون کی خلاف ورزی کرنے پر ملزم زوہیب چانڈیو کو گرفتار کرکے 188 تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔