جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، 5ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کوگرفتار کرلیا۔تھانہ صادق آباد پولیس نے روحیل مسیح سے5لیٹر شراب،تھانہ نصیرآباد پولیس نے عابد اوریاسر مسیح سے04بوتل شراب،تھانہ صدربیرونی پولیس نے سہیل سے رپیٹر 12بور معہ3روند،تھانہ سٹی پولیس نے خرم صادق سے25روند30بور برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔