حکومت مخالف ترک گلوکارہ 288 روزہ بھوک ہڑتال کے باعث دم توڑ گئی
انقرہ(این این آئی )ترکی میں طیب اردگان حکومت کی ناروا پابندیوں سے تنگ آکر بہ طور احتجاج مسلسل 288 دن بھوک ہڑتال کرنے والی ایک گلوکارہ اور ممنوعہ موسیقی بینڈ کی رکن گذشتہ روز دم توڑ گئیں۔ ہیلن پولک استنبول کے ایک گھرمیں 288 روزہ بھوک ہڑتال کے بعد انتقال کر گئیں۔ خاتون موسیقارہ نے تا دم مرگ بھوک ہڑتال جاری رکھی۔