امریکی ٹی وی شو میزبان اوپرا ونفری نے کرونا فنڈز میں 10 ملین ڈالر عطیہ کردیئے
لاس اینجلس (این این آئی)مقبول ترین امریکی ٹی وی شو میزبان و اداکارہ اوپرا ونفری نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے 10 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کردی۔امریکا کی امیر ترین اور بااثر خاتون اوپرا ونفری نے کورونا وائرس ریلیف کے لیے 10 ملین ڈالرکی رقم عطیہ کرنے کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔انہوں نے کہا کہ ’میں 10 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کر رہی ہوں تاکہ عالمی وبا کے دوران ملک بھر اور وہ علاقے جہاں میں بڑی ہوئی ہوں، امریکیوں کی مدد کی جا سکے‘۔