کرونا: فیفا انڈر 17، 20ویمنز ورلڈ کپ ملتوی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )فٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا کے ورکنگ گروپ نے انڈر 20 ویمن ورلڈ کپ اور انڈر17 ویمن ورلڈ کپ کو ملتوی کر دیا ہے۔کرونا وائرس کے بعد کی صورتحال پر فیفا کے اعلیٰ سطحی ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں فیفا ایونٹس سمیت متعدد معاملات پر سفارشات تیار کی گئیں جو کہ فیفا بیورو کو بھجوا دی گئی ہیں جو حتمی فیصلہ کرے گا۔سفارشات میں جون میں ہونے والے تمام انٹر نیشنل میچز کو ملتوی کر دیا گیا ہے، جبکہ اگست اور ستمبر میں پاناما اور کوسٹا ریکا میں ہونے والے انڈر 20ویمنز ورلڈ کپ اور نومبر میں بھارت میں کھیلنے جانے والے فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کو بھی ملتوی کیا گیا ہے۔