گوگل کا سکواش لیجنڈ ہاشم خان کو خراج عقیدت
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)عالمی سرچ انجن گوگل نے 7بار برٹش اوپن سکواش چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی سکواش لیجنڈ ہاشم خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نیا ڈوڈل اْنکے نام کردیا۔ ہاشم خان کو کورٹ میں سکواش کھیلتے دکھایا گیا ہے۔